Saturday 25 February 2012

TAMASH BEEN by Dohra hai


تماش بین
تماشبینی حقیقی معنوں میں ہمارا قومی کھیل ہے۔ تماشبینی کا سب سے اہم اُصول یہ ہے کہ اِس کھیل کا شوقیین خود اس کھیل کا حصہ نہیں بنتا بلکہ بننا ہی نہیں چاہتا،دراصل اسی طرح سے تو وہ اس کھیل  سےپوری طرح محظوظ ہوتا ہے۔ ایک دور تھا کہ ہمیں چوراہوں میں اکژ بازی گر اور مداری اپنے فن کا  مظاہرہ کرتے نظر آتے تھے۔اور ان کے گرد اچھا خاصا ہجوم دیکھ کر ہمیں اپنے قومی کھیل کی مقبولیت  کا ندازہ ہوتا رہتا تھا۔ لوگ اس قدر انہماک سے تماشا دیکھنے میں مصروف ہوتے  کہ خودسے بھی لا تعلق۔اس  دورانِ کوئی بٹوہ لے اُڑے یا بریف کیس غائب کُچھ خبرنہ ہوتی ۔ آج  کے مہنگائ کے دور میں  زندگی جینا آسان نہیں رہا۔ ہر کوئی بسر اوقات کے لئے فکرِ روز گار میں کچھ اِسقدر مصروف ہو گیا ہے کہ بس اللہ کی پناہ رہی سہی کسر سائبر ٹیک کی دُنیا نے پوری کر دی ہے۔اب تو ایسے لگتا ہے کہ دِن چوبیس نہیں بلکہ آٹھ دس گھنٹوں کا ہو گیا ہے۔ ایسے میں اِن تماشا گروں کو اپنے کام میں مندہ نظر آیا تو بازی گروں  نے پرنٹ میدڈیا سےاپنا تعلق اِستوار کرلیا۔ اور مداریوں نے اس سائنسی دور سے بہت   خوب مدد لی۔ اپنے بندر اِک ڈبے میں بند کر کے ہمارے گھروں میں رکھوا دیے۔ اِن ڈبوں سے بندروں کی دُمیں باہر نکلی ہوتی ہیں جدید زبان میں ہم ان ڈبوں کو ٹی وی سیٹ کہتے ہیں اندر بیٹھے بندر کواور اینکر پرسن اور باہر نکلی ہوئ دُم کو ٹی وی کیبل کا نام دیا جاتا ہے۔پھر کیا تھا ہمیں اپنے کھیل سے تعلق دوبارہ استوار کرنے کا موقع مل گیا۔ اب یہ اینکرپرسن بِلیوں کو لڑائیں ،ان میں فیصلہ کروائیں یا دونوں سے ٹُکر ٹُک ٹُک کر، اپنے پیٹ میں ڈالتے جائیں ۔ ہمیں کیا ، ہمیں تو صرف دیکھنے سے غرض ہے۔ہر روزاِک نئی لڑائی اِک  نیا انداز۔  باتیں سب پُرانی بغیر کیسی حل کے جوں کی توں ،مگر ہمارا حل سے کیا لینا دینا ہمیں توفقط تماشےسے مطلب ہے، کیونکہ تماش بینی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہم سب تماش بین ہیں صرف تماش بین۔    

5 comments:

  1. واہ اوئے دور جدید کے جاوید چوہدری۔۔

    ReplyDelete
  2. یار یہ نمبر کیا آتے ہیں تبصرہ میں کہ جعفر 26 علی 14 ؟؟

    ReplyDelete
  3. مجھے آپ نے یاد دلایا ۔ جب نیا نیا ٹی وی شروع ہوا تو کچھ لوگوں نے اسے شیطانی چرخہ کا نام دیا ۔ اس پر جدید علم کے دلدادہ لوگوں نے اُنہیں جاہل قرار دیا ۔

    ReplyDelete
  4. بہت عمدہ اور کھری بات کی۔

    ReplyDelete