میں اور میرا
پاکستان
اکثر یہ باتیں کرتے ہیں
قائد ہوتے تو
کیسا ہوتا
قائد ایسا
کرتے ویسا نہ کرنے دیتے
وہ بلاول کی
باتوں پر حیران ہوتے
اور قادری کی
باتوں پر کِتنا ہستے
قائد ہوتے تو
ایسا ہوتاقائد ہوتے تو ویسا ہوتا
میں اور میرا
پاکستان اکثر یہ باتیں کرتے ہیں
یہ رات ہے کہ
اندھیر نگری میں اندھیر مچی ہوئی ہے
ہے چاندنی
یا واپڈا کی
بِجلی سے میری راتیں دُھلی ہوئی ہیں
یہ چاند ہے کہ
ہماری سرکار کا چڑہایا کوئی نواںچن
ستارے ہیں یا
تُمہارےاقربین کی فوج ظفر موج
ہوا کا جھونکا
ہے کہ امریکی امداد کی خوشبو
یہ پتیوں کی
ہے سرسراہٹ یا طالبان نےچُپکے سے کوئی خود
کُش بمبار تیار کرڈالا ہے
یہ سوچتاہوں
میں کب سے گُم صم
جبکہ مُجھکو
بھی یہ خبر ہے
ہن ککھ نئیں رہیا ساڈا
ہن ککھ نئیں رہیا ساڈا
مگر یہ دِل ہے
کے کہ رہا ہے
اللہ چنگا
کرسی ،اللہ چنگا کرسی
مزدور کے
حالات بوسیدہ کپڑے اور ٹوٹی جوتی
تنہائی کی لمبی
رات جِسکی صُبح کہیں کھوگئی ہے
کہنے کو بہت
کُچھ ہے مگر کِس سے کہیں ہم
کب تک یونہی
خاموش رہیں اور سہیں ہم
دِل کہتا ہے
دُنیا کہ ہر اِک رسم اُٹھا دیں
حمام جو ِاِن
ننگوں کا ہے آج اُلٹا دیں
کیوں دِل میں
سُلگتے رہیں لوگوں کو بتا دیں
ہاں یہاں سب
ننگے ہیں سب ننگے سب۔۔
افسوس کہ دِل
میں یہ بات اِدھر ہے بس اِدھر ہی
(دہرا
ح)
بہت خوب
ReplyDeleteبہت اعلی۔۔۔۔ زبردست !
ReplyDeleteکافی دنوں کے بعد ہنسی آئی ہے۔
کیا میں اسے فیس بک پر آپ کے نام کے ساتھ شئیر کرسکتا ہوں ؟
اسد صاحب آپ کا بہت بہت شُکریہ۔۔جناب آپ باِلکُل شئیر کریں یہ تو میرے لئے بہت خوشی کی بات ہوگی۔ ۔فیس بُک چھوڑ آپ جہاں مرضی شئیر کریں۔
Deleteبہت خوب
ReplyDelete