چن ماہی اُستاد
جعفر حُسین
کوئی عام بندہ نہیں ہے آپ تاریخ کے اوراق پلٹ کر دیکھ لیں آپ کو اندازہ ہو جائے گا
، اُستاد کا خطاب ہمیشہ قابلیت کی بُنیاد پر دیا جاتا ہے ۔ وہ اِک گھنا پیڑہے
جِس کی چھاؤں میں ہزاروں لوگ بیٹھ کر "سُکھ چین "محسوس کرتے ہیں۔ اِس
درخت کے نیچے عِلم کی اپر کِنال بہتی ہے ۔ دید ہ زیب رنگوں کے پتے آپ کو اِ س پیٹر کی شاخوں پر
نظر آئیں گے۔ہر پتہ دوسرے سے زیادہ خوبصورت
محسوس ہوگا۔ آپ اس درخت پر چڑھ بھی سکتے ہیں ۔آپ ایک ہاتھ سے ٹہنی سے لٹکتے ہوئے
دوسرے سے پھل توڑ کر کھا ئیں پھِر چھلانگ
کر دوسری شاخ پکڑیں اُس کا پھل ٹیسٹ کریں ۔اگر
پہلا میٹھا تھا تو دوسرا کھٹا میٹھا ہوگا تیسرا ۔۔۔۔ آپ اِسی انداز چھلانگتے جائیں۔ اگر آپ ایک ہاتھ میں ٹہنی تھامنے
اور دوسرے سے پھل چبانے کا ہُنر نہیں
جانتے تو آپ بالکُل ناکارہ ہیں۔ آپ کو
اپنا ٹویٹر اکاونٹ فوراً سے پہلے بند کر
دینا چاہے۔ آپ اِس درخت کے گِرے ہوئے پھل کی چاٹ بنا سکتے ہیں آپ کو کِسی چارٹ
مصالحے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ بہت سے بلاگریہی چارٹ اپنی "دُکانوں" میں بیچتے ہیں۔شجرِ
جعفر کی سوکھی ٹہنیاں تیلیاں بنانے کے کام آتی ہیں جو بغیر مصالحے کے آگ لگا نےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ آپ اس درخت کو
کاٹیں اِسکی لکڑی اپنے ساتھ لے جائیں جعفر کبھی مائنڈ نہیں کر ے گا ۔ اِس انمول لکٹری سے آپ کو ہر چیز بنانے کی اِجازت ہے مگر آپ کو
بلا بنانے کی ہرگِز اِجازت نہیں ہے ایسا کرنے والا جعفر کے عتاب (جِسے وہ مزاح کا
نام دیتا ہے )سے بچ نہیں سکتا ۔ ایسا کیوں
ہے ؟ یہ سوال نئی نسل کے بچوں کواکثر ستاتا ہے آج میں اِس راز سے پردہ اُٹھاتا ہوں۔
جعفر اور میں
پہلی جماعت میں ایک ہی کلاس میں پڑہتے
تھے۔ہمارے سکول کے پرنسپل سر سجاد ہِٹلر کی پوتی کے ہمسائے رہ چُکےتھے ۔
اُنہیں یہودیوں سے زیادہ نالائقوں سے نفرت تھی۔وہ روزانہ اِملا کا ٹیسٹ لیتے تھے۔
اُن کا ڈنڈا پڑتے ہی بچہ اِسقدر زور سے چیختا
کہ لائن میں کھڑے تین بچوں کا موتر آؤٹ ہوجاتا
۔جعفر ہمارے ساتھ روز اِسی موتر والی لائن میں کھڑاہوا کرتاتھا۔ مگر ایک
دِن عجب واقعہ ہوا ،اُسکے صِفرے کا سِرا
نیچے کی طرف کُچھ زیادہ ہی سِرک گیا۔ جِسے سر سجاد نے نو پڑہنے ہوئے مارے خوشی کے جعفر کو چوم لیا ۔بس اُس دِن کے بعد جعفر نے مُڑ کر
پیچھے نہیں دیکھا۔وہ ہر امتحان اور ٹیسٹ میں اول آنے لگا ۔ جعفر کی چُمیوں سے
گالیں پھولتی گئیں اور ہم ہاتھوں پر بدبختی کی لکیریں بنواتے رہ گئے۔وقت یوں ہی
گُزرتا گیا۔
جعفر کی اگلی اینٹری دسویں کے بعد ہوئی ۔جعفر کو اخبار پڑہنے کا بہت
شوق تھا۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ صُبح
سویرے ہاکر کا پھینکا ہوا اخبار جعفر کی موجودگی میں زمین پر گِر پائے۔وہ اخبار کھولتا بانی
اخبار حمید نظامی کے نام سے شُروع کرتا اور آخر صفحے کی آخری لائین تک
اخبار کا ایک ایک لفظ چاٹتا ۔ اِس کے بعد ہمارے کچے ذہنوں میں پورے کا پورا اخبار اُنڈیلنے کی کوشش کرتا ۔ہم جعفر کے عِلم
سے بہت مُتاثر ہوتے تھے۔ ہمیں جعفر ہی سے "حالات
حاجرہ "کی تمام خبریں مِلتی تھیں۔ بھٹو غدارِ وطن تھا ، بھٹو نہ ہوتا تو ایسٹ اور ویسٹ پاکستان بھارت کو بھون کر
کھاجاتے ۔ واصف علی نثواری مسٹر ٹین پرسنٹ کیسے بنا۔ زرداری کے گھوڑے سیب کا مربہ
شوق سے کھاتے ہیں یا گاجر کا۔ زرداری کی کُتی کِس سیاست دان کے کُتے سے
پریگننٹ ہوئی ۔ ضیاالحق نے پاکستان فوج کو
دُنیا کی بہترین فوج کیسے بنا یا ہے۔ نواز
شریف کی موٹر وے مُلک میں اِتنی خوشحالی لائے گی کہ گورے ہمارے
کُتے نہلانےکے لئے ترلے کریں گے اور ہم اُنہیں اکڑ کر جواب دیا کریں
گے "ڈاگز آر الاوڈ بٹ وائٹس آر ناٹ"۔بینظیر کے
حکومت دو سال مزید چل گئ تو مینارِ پاکستان پر امریکی جھنڈا لہرائے گا اور یہودیوں
کا اسلام آباد پر قبضہ۔ ۔بینظیر کے معاشقوں پر تو جعفر کی زبانی کہانی سُننے کا
الگ ہی مزہ ہوتا تھا۔دِل چاہتا تھا کہ بس وہ بولتا جائے اور ہم م م م مزے۔۔۔ جعفراخبار پڑہ پڑہ پورا سیاست دان بن چکا تھا۔ مِتھن چکروتی کا
ہئیر سٹائل بنائے ، کرائے کی رے بین پہنے ، اپنی نیلے رنگ کی کاواساکی پر گردن میں اِتفاق مارکہ سریہ ڈالے جعفر جب
گُزرتا تو مُجھ سمیت محلے کے بہتیرے لوگ اُس کے دابے
میں آجاتے ۔
جعفر کے کرکٹ
سے تعلق پر تو " میں ہوں شاہد آفریدی "سے بھی بڑی فِلم بن سکتی ہے۔اس
وقت بس اِتنا ہی جاننے پر اِکتفا کیجئے کہ جعفر کا کرکٹ سے لگاؤ عِشق کی حد تک
تھا۔محلے کے بچوں سے دو دو روپے اکٹھے کر کے بلا خریدا گیا۔ جعفر صاحب ہمیشہ پہلی
باری اپنی رکھتے تھے۔جعفر کی کمزوری یارکر تھا ۔ جب کبھی یارکر پڑتا تو پیپسی کے
ڈالے کھڑاک سے گِرتے۔مگر اگلے ہی لمحے
ہمیں جعفر امپائیر کی طرف بھاگتا ہوا نظر
آتا ۔ "اللہ دی قسمے نو بال سی اوئے انیاں نو چیک کرلیا کر " بس کیا تھا، ساری شام
بچے بالنگ کرا کرا ڈی ہایڈریٹ ہوتے رہتے اور جعفر میاں اپنی بیٹنگ کے جوہر، مور کے ناچ کی طرح دِکھاتے رہتے۔ ۔محلے کے بچوں
کو آگے لگا کر جعفر نے خود کو مُستقبل کا ماجدخان سمجھنا شُروع کردیا۔مگر خدا کی
لاٹھی بے آواز ہے اللہ نے بچوں کی سُن لی اِک دِن ساتھ والے محلے سے اِک دُبلا
پتلا مگر چھے فُٹ کا بچہ ہمارے کھیل میں شامل ہوا۔اُس نے پہلی ہی گیندپر پیپسی کے ڈالے کھٹرکاڈالے ۔جعفر نے یہاں بھی نو بال ٹیکنیک اِستعمال کی ۔
اُس لڑکے نے بڑی شان سے جعفر کو دوبارہ کھیلنے کی دعوت دی اور نو بال چیک کرنے کے لئے تین امپائر لگادئیے ۔ اگلی گیند پر بھی
نتیجہ وہی آیا اور یوں ہماری مُستقبل کے ماجد خان سے جان خلاصی ہوئی۔جعفر کُچھ عرصے بعد دُبئی چلا گیا اور" اُستاد" بن
گیا۔تاریخ اُس نِجات دہندہ باؤلر کے بارے
میں بالکُل خاموش ہے۔ اُس کےبارے میں میں صِرف اتنا جان سکا کہ وہ ہمارے
شہر کے مہنگے ترین سکول میں پڑہتا تھا۔ ہاں ایک اور بات یاد آئی وہ دو چار دفعہ کے ایف
سی برگر کھاتا ہوا بھی دیکھا گیا تھا ۔
اب آپ اُستاد کی پوسٹ ایک بار پھِر پڑہیں ۔
"انقلابیے،
جن کے باوا آدم جنرل پاشا اور شو بوائے ، حضرت عمران خاں مدظلہ العالی تھے۔ جو
پچھلے ہزاروں سال سے پاکستان میں انصاف لانے کے لیے کھجل ہوتے پھررہے تھے"
حق مہر میں ان
کو اتنا کچھ مل گیا کہ بال نقل بمطابق اصل اور پہاڑ پر ایک چھوٹی سی کُٹیا ،
جھونگے میں مِل گئی ۔
۔ "ہم جیسے نمانے
کو بھی مجبور کردیا ہے کہ وہ برگر کا برگر اور پیپسی کی پیپسی کی کردے۔"
اُستاد جی کا
فرمانا ہے کہ رائے کا اِختلاف کِسی بھی
معاشرے کی بڑہوتری کے لئے دودھ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اب یہ تو اُستاد جی کا فلسفہ
ہی بتائے گا کہ اِس اِختلاف کے بیان واسطے
" پیڑی رن " کا سا انداز ہماری بڑہوتری میں کِتنا سود مندو مددگار ثابت ہوگا؟ دو سال سے جاری برگری بچوں کی عِمران پرستی نے سمندر جیسے گہرے ہمارے اُستاد جی کو
اُبال کر رکھ دیا۔ مُجھے بتایا جائے کہ
مُجھ سا کوڑہ مغز جِسے پِچھلے تیس
سال سے
قائد ثانی، پاکستان بچانے والا، شیر شاہ سوری ، غریبوں کا ہمدرد ۔
جمہوریت کا علمبردار ٹائیپ نعرے
چٹوائے جار ہے ہیں ، بدہضمی ہونے
کی صورت میں اُلٹی کہاں کرے ، رائیوند کے
پِچھواڑے میں؟؟َ؟
اس عمر میں
بھی ان کے ٹشن دیکھ کے ایسا لگتاہے جیسے کسی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ پر پہنچے ہوں،عائلہ پابی
انتہائی پیار سے انہیں پانی کی بوتل پیش کررہی ہیں" "
باقی بہت سی باتیں پھِر کبھی سہی۔
اہاہہاہاہاہاا۔۔۔ ایتھے رکھ۔۔ شژادیا۔۔۔
ReplyDeleteاوو یسسس!!
Deleteدیٹ استاد از یو آل رائٹ...
بٹ ویری ویل رٹن...
Aurangzeb, Mahwish
ہاہاہاہا
ReplyDeleteیار اے کیہڑے کمے لگے ہو تسی
استاد جی کا حق ہے جو مرضی لکھیں۔
افسوس تو ہمیں پڑھ کر ہوا لیکن کیا کر سکتے ہیں استاد کے سامنے شاگردوں کی کیا مجال
ہاہاہااہاہا
ReplyDeleteبہت اعلی یار
بحر حال پھر بھی استاد استاد ای اے۔
ایسی اعلی "لفاظی"تحریرپر استاد تو آپ کی چمیاں لے لیں گے۔
اچھی تحریک ہے۔
آجکل نہ تو پڑھنے کو دل کرتا ہے۔
اور نہ لکھنے کو۔
استاد اور آپ کی تحریر "کُھب" کر پڑھی۔
بہت اعلی ۔۔ ویسےمیتھن چکروتی والی بات پر ۔۔ میتھن بُرا مان سکتا ہے ۔۔
ReplyDeleteہاہاہاہاہاہا
ReplyDeleteاور پھر سے
ہاہاہاہاہاہاہا
جناب جواب آں غزل لائقِ تحسین ہے۔
کیا کہنے
ReplyDeleteواہ واہ۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔۔
ReplyDeleteنامعلوم افراد سے گذارش ہے کہ اتنا مزا آگیا ہے تو تھوڑا سا ہمیں بھی دے دیں۔
ReplyDeleteUstaad jee mein keya,ay te rola ey pay gaya,hahahaha
ReplyDeleteیار ویسے دونوں تحاریر ایک دن پڑھ کر مزہ آیا ہے- ورنہ استاد کی تحریر پڑھ کر تو دل اوکھا ہی ہوتا تھا :)
ReplyDeleteاعلیٰ... ویسے استاد کی ایسی تعریف شاہ کے بعد .... مزہ دوبالا ہو گیا...
ReplyDeleteپرانے شعرا کے پاس اگر بلاگ ہوتا تو شائد ہم بہت سی اچھی شاعری سے محروم رہ جاتے کیونکہ بچپن سے ایک دوسرے بارے پالا ہوا زیادہ تر ساڑ انہوں نے بلاگ پر ہی نکال دیا کرنا تھا اور شاعری پر اتنی محنت نہیں کرنی تھی - جعفر حسین اب واقعتاً ایسا درخت بن چکا ہے کہ جس کے پاس کھڑے ہو کہ زور زور سے بولنے پر بھی لوگ آپ پر توجہ دیتے ہیں -
ReplyDeleteجعفر حسین تو مزاح کا گھنٹہ گھر ہے ۔ اس کا تعلق آٹھ بازاروں کے شہر کے بھلے کسی بھی "بازار" سے ہو لیکن ہر بازار والے کو جعفر حسین کے گھڑیال سے وقت ملانا ہی پڑتا ہے۔ جب کبھی ہماری جعفر حسین سے ملاقات ہوئی تو کوشش کریں گے کہ اس کے گھڑیال کی سوئیوں کو 10 بج کر 10 منٹ سے دائیں بائیں کر دیں ۔
ReplyDeleteیہ تو استاد کی مشہوری ہو رہی ہے۔ تنقید اسی پر ہوتی ہے جس کا کام نظر آتا ہے
ReplyDeleteلنگوٹیے کا فنڈا
ReplyDeleteیعنی گھر والے کے دند نہیں گنتے :)
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔
ReplyDeleteمجھے تو لگ را کہ اب بلاگنگ میں وی انقلاب آیا کہ آیا ؛ڈ
بہت اعلیٰ تحریر ۔۔ پڑھ کر مزا آیا
ReplyDelete
ReplyDeleteجھ سا کوڑہ مغز جِسے پِچھلے تیس سال سے قائد ثانی، پاکستان بچانے والا، شیر شاہ سوری ، غریبوں کا ہمدرد ۔ جمہوریت کا علمبردار ٹائیپ نعرے چٹوائے جار ہے ہیں ، بدہضمی ہونے کی صورت میں اُلٹی کہاں کرے ، رائیوند کے پِچھواڑے میں؟
یہ الٹی اُستاد پر کرنے کی نوبت کیوں آئی کبھی اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیجیے گا۔
آدھی تو باقاعدہ جنگ پلاسی چل پڑی میں نے تیان ہی نہیں دیا.
ReplyDeleteKia aap k in column ko hum apni Website todayspoint.com pe post kr sakty hain?.
ReplyDeletePlease tell at 03346090998
ہاھاہاھا ہاھاہاھا
ReplyDeleteآپ نے تو استادکی لے ہی لی کلاس
آج ہمیں پتہ چلا استاد برگروں سے اتنا الرجک کیوں ہیں...
ویسے استاد کا بلاگ پر مزاح میں اپنا مقام ہے....
جواب آ غزل بہت عمدہ