کرکِٹ کے کھیل نے انگریز اشرافیہ کے ہاں پرورش پائی ۔ یہی
وجہ ہے رکھ رکھاؤ اعلی اقدار اِس کھیل کا حِصہ
بنیں اور کرکٹ کو جنٹلمینز گیم کے نام سے شہرت مِلی ۔ آج
بھی اعلیٰ درجے کے انگریزخاندانوں میں یہ
کھیل شُرفا کی شان سمجھا جاتا ہے۔جب 1992 کا ورلڈ کپ جاری تھا اور پاکِستان شِکست پر شِکست
کھاتا جارہا تھا، تو اِنگلینڈ میں ایک ظہرانے کے دوران ملکہ
الزبتھ نے پاکسِتانی سفیر سے اُن کی ٹیم
کی بُری کارکردگی پر اپنی تشویش کا اِظہار کیا تھا۔بس پھِر کیا تھا ہم نے شاہ سے
زیادہ ملکہ کا وفادار ہونے کی ایک انوکھی
مثال قائم کر ڈالی
کرکٹ انگریز شاہوں کے ڈیروں
سے باہر نِکلی تو جزائرغربُ الہند
کے کالوں اور برِ صغیر کے رنگ
والوں کے میدانوں ،پارکوں ،سڑکوں ،فُٹ پاتھوں ،اورگلیوں تک
جاپہنچی۔ ہمارے محلوں میں بچے کرکٹ اُن تنگ و تاریک گلیوں میں بھی کھیلتے نظر آتے ہیں جن میں سورج
بھی سارا سال جھانکنے کی ہِمت نہیں کرتا
۔ اِن تنگ گلیوں میں جب گیند باؤلر
کے ہاتھ سے نکل کر بیٹ کو چھوتی ہے تو اُ سکے بہتی
ہوئی گندی نالی میں ڈُبکی لینے کے
اِمکانات 70فی صد سےبھی زائد ہوتے
ہیں مگر کھیل پھر بھی
جاری رہتا ہے ۔ کرکٹ کی اِسقدر عوامی مقبولیت
سے اِس کھیل کی جنٹملینی تو خیر کِسی نالی
میں بہہ گئی مگر یہ کھیل نِکھرتا
گیا۔ اِسے دِلکشی و طِلسماتی
کشش عطا کرنے میں غُلام رہے ممالک کے پلئیرز کا کرِدار جھُتلایا نہیں جاسکتا ۔غریب میلکم مارشل
سے لیکر تنگ دست عبدلقادر اور وِو رچرڈزسے
لیکر ٹنڈلکر تک بیسیوں
نام ہیں جِن کی بدولت
یہ کھیل آج لوگوں دِلوں پر حُکمرانی کرتا ہے۔
یہ کھیل آج لوگوں دِلوں پر حُکمرانی کرتا ہے۔
سنوکر کی کہانی
بھی کُچھ زیادہ مُختلف نہیں ہے۔ لفظ سنوکر
کا لغوی معنی غیر
تربیت یافتہ یا فرسٹ یئر کیڈٹ ہے ۔ برِصغیر
میں تعینات برِٹش آرمی کا پسندیدہ کھیل بِلئرڈ تھا اور
وہیں سے سنوکر کا جنم ہوا۔
جبل پور کے آفیسرز میس میں1875 پہلی بار اس کھیل میں رنگین گیندوں کا اِستعمال کیا گیا۔ لگ بھگ دس سال بعد کھیل کے رولز طے کئے گئے۔ بیسویں صدی کے آغاز میں سنوکر برطانیہ میں تیزی سے مقبول ہونے
لگا،مگر اِس کھیل کو اِبتدا ہی سے
اپر کلا س تک ہی محدود رکھا گیا ۔برطانیہ کے کلبز میں مخصوص ممبرز ہی یہ کھیل کھیلنے کے حقدا ر تھے۔
اپر کلا س تک ہی محدود رکھا گیا ۔برطانیہ کے کلبز میں مخصوص ممبرز ہی یہ کھیل کھیلنے کے حقدا ر تھے۔
قائد اعظم کا اِس
کھیل سے لگاؤ سنوکر سے ہمارے تعظیمی رِشتے
کا باعث بنا۔وقت گُزرنے کے ساتھ یہ کھیل ہمارے ہاں عام ہوا اورکرکٹ کی طرح
تمام حدیں کراس کرتا چلا گیا اور بڑے دیہاتوں میں گارے کی
چھتی ہوئی چھت
کے تلے ، گرد سے اٹی ٹیبلوں پر کھیلا جاتا ہوا بھی نظر آنے
لگا۔ہمارا غریب بھی بہت سخت جان واقع ہوا
ہے بالکُل کھُمبی
کے بیچ کی طرح کا سخت جان۔ گندگی میں تو یہ پھلتا پھولتا ہے ہی ،
گر موقع میسر آجائے تو بادشاہوں کے
باغات میں بھی جلوہ گر ہوکر اپنی حیثیت منوا
لیتا ہے ۔ خواہ سالہا
سال مٹی کے نیچے دبا رہنا پڑے
۔ حالیہ دِنوں میں بلغاریہ
میں کھیلی
گئی ورلڈ کپ سنوکر ٹائٹل اپنے
نام کر کے یہی بات ثابت کر دِکھائی محمد آصف نامی اِک غریب پاکِستانی نے ۔
نام کر کے یہی بات ثابت کر دِکھائی محمد آصف نامی اِک غریب پاکِستانی نے ۔
اِسی طرح اگر تختِ سُلطانی کو بھی چند خاندانوں سے نِکال کر عام کر دیا جائے تو قیاس کیا جا سکتا ہے کہ اِک چھابڑی فروش سے لیکر رکشے والا تک تختِ سُلطانی کے خواب دیکھنے لگے گا جِس سے بہت لُٹ مچے گی ہر طرف لوٹ سیل لگ جائے گی اور یہ تخت ِ سُلطانی اِن غریبوں کی پھٹی ایڑیوں میں جمی گندی مٹی سے اٹ جائے گا۔ مگر اس حقیقت کو کیسے جھُٹلایا جائےکہ اقوامِ عالم میں چیمپئین فقط اِس راہ کو اپنانے سے ہی بنا جاسکتا ہے کیونکہ بڑا سخت جان ہے ہمارا غریب۔
ذرا نم ہونی چاھئے یہ مٹی
ReplyDeleteبڑی کیچڑ کیچڑ ہے دوہرا جی
مجھے نہیں معلوم کہ بِلیئرڈ اور سنُوکر میں کیا فرق ہے ۔ دُور دُور ہی سے دیکھا ہے ۔ ویسے کرکٹ تو پھر بھی کسی طرح غریب کے بال کھیل سکتے ہیں ۔ یہ جو بڑے ٹھاٹھ سے سنُوکر کے علاوہ گالف اور ٹینس وغیرہ ہمارے ہاں چلتے ہیں ۔ ان کے متعلق کیا خیال ہے ؟
ReplyDeleteیعنی آپ چاہتے ھیں کہ گلی گلی بھائی گیری سٹارٹ ھو جائے؟
ReplyDeleteار وہ ھو بھی سکتی ھے
گ۔۔۔۔گیری میں تو ھماری قوم پہلے ھی وولڈ کی بیسٹ چیم پئین ھے
واللہ بہت خُوب ۔۔
ReplyDeleteآپ نے جو جو آخر میں بات کی ہے وہ سنہرے لفظوں لکھے جانے کے قابل اور آپ دل کے درد کا پتہ دیتی ہے۔ دل کا درد۔۔۔ جو قوموؐ کا حقیقی سرمایہ ہوتا ہے۔ اور امید کی جاسکتی ہے کہ کبھی نہ کبھی اسطرح کے لوگ مل بیٹھیں گے اور ۔۔ قوم کو کوئی نیک سمت عطا کرنے میں بالآخر کامیاب ہوجائیں گے۔
جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین
میرے خیال میں تو ان سب مشکلات کے باوجود جو ایسی حرکت کرے
ReplyDeleteاسے گدڑ کُٹ لگانی چاہیے۔
aray !! Javed Gondal sahab ne bhe comment kea hai Dohra sahab !!! any way comments feedback se pata chal raha hai k aap ki story ka har kisi ne apna tarz-e-neechor nikaala hai !!! agar mei ghalat nahi hoon tou phir se is story mei focus k point ko waziha nahi rakha gaya !!!
ReplyDelete